مرغزار کالونی 14سالہ ملازمہ مبینہ زیادتی کے بعد قتل ملزم گرفتار

Oct 10, 2021

 لاہور (نمائندہ خصوصی) مرغزار کالونی میں مبینہ جنسی زیادتی کے بعد 14 سالہ گھریلو ملازمہ کو قتل کردیا گیا۔ پولیس نے مرکزی ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق ہنجروال کے علاقے مرغزار کالونی میںگھریلو ملازمہ کو مبینہ طور پر جنسی تشدد کا نشانہ بنا کر قتل کے بعد مالکان نے نعش کو راتوں رات آبائی علاقے پتوکی بھجوا دیا۔ جہاں لڑکی کے جسم پر نشانات دیکھ کر لواحقین نے پولیس کو اطلاع دی۔ پولیس نے این بلاک مرغزارکالونی پہنچ کرقاسم نامی ملزم کو حراست میں لے لیا۔ مالکان کے مطابق لڑکی نے پھندا لیکر خودکشی کی جبکہ پولیس کا کہنا تھا بچی کی نعش کا پوسٹ مارٹم اور فرانزک کرایا جائے گا۔ جس کے بعد اصل حقائق سامنے آئیں گے۔ سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کا کہنا ہے جرم ثابت ہونے پر ملزموں کو قانون کے مطابق سزا دی جائے گی۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے مرغزار کالونی میں زیادتی کے بعدگھریلو ملازمہ کے قتل کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او لاہور سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔ واقعہ میں ملوث ملزمان کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کاحکم دیا ہے۔انہوں نے کہا مقتولہ کے لواحقین کو ہر صورت انصاف فراہم کریں گے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے غمزدہ خاندان سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
ملازمہ قتل

مزیدخبریں