حکومت کیلئے وقت کم اور مقابلہ سخت ہے

مکرمی! پاکستان کا اندرونی و بیرونی قرض 40 ہزارارب روپے کو چھو رہا ہے ان حالات میں عوام میں بے چینی دن بدن بڑھتی جارہی ہے وزیراعظم عمران خان انتہائی دیانتداری سے حالات کو بہتر کرنے کیلئے کوششیں کررہے ہیں۔ وزیراعظم کئی بار مہنگائی میں تیزی سے اضافے اور عوام کی مشکلات کا اعتراف اور اظہار کرچکے ہیں جس کا مطلب ہے کہ انہیں عوام کی تکالیف کا احساس اور علم ہے۔ وزیراعظم اور وفاقی حکوت کا احساس پروگرام ، کامیاب نو جوان پروگرام، ہیلتھ کارڈ اور خوشحال کسان پروگرام انتہائی موثر اور غریب آدمی کے ریلیف کا باعث ہیں۔ یہ پروگرام ایک خاص طبقے کو ریلیف تو دے سکتے ہیں مگر ملک کی مجموعی معیشت کو پائیدار ترقی نہیں دے سکتے۔ یہ پروگرام مہنگائی کے جن کو بوتل میں بند کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتے۔ موجودہ حکومت کے پاس دو سال سے بھی کم عرصہ رہ گیا ہے یہ دو سال تحریک انصاف کیلئے آئندہ عام انتخابات میں جانے کیلئے تیاری کا وقت ہے۔ اس قلیل اور کم وقت میں تحریک انصاف کو سخت مقابلے کا سامنا ہے۔(پروین خان، اقبال ٹائون لاہور)

ای پیپر دی نیشن