نہیں پا سکو گے ہوائوں پہ قابو
اسی دوش پر تو تنی زندگی ہے
کہاں لے کے جائے یہ انساں وجہ دل
اٹا مشکلوں میں پشیماں خوشی ہے
سو ایسے شناسا سے بچنا ہی بہتر
ہو غیرآشنا جن کا کیا آدمی ہے
اگر نقش طالب، تمنا عقیدت
رہِ منصفی ہو یہ نامہ وہی ہے
یہ نامہ وہی ہے
Oct 10, 2021