ٹوکیو(اے پی پی)جاپانی دارالحکومت ٹوکیو کے شمال مشر قی علاقے میں گزشتہ روز آنے والے 5.9 درجے شدت کے زلزلے میں زخمیوں کی تعداد 32سے بڑھ کر43 ہو گئی ہے۔ ترک ذرائع ابلاغ نے جاپانی محکمہ موسمیات کے حوالے سے بتایا کہ چیبا کے علاقے میں رونما ہونے والے زلزلے میں زخمی ہونے افراد میں سے 2کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔
جاپان/ زلزلہ