الحمرا کی سنہری راہوں میں!

Oct 10, 2021

کوویڈ نے جہاں پوری دْنیا کی سرگرمیوں کو متاثر کیا وہاں الحمرا آرٹس کونسل کیلئے کوویڈ ایک چیلنج بن کر سامنے آیا۔ لوگوں اور فنکارو ں کی زندگیوں کے تحفظ کیلئے پروگرام روک دیئے گئے۔اس چیلنج کا مقابلہ الحمرا نے ماڈرن ٹیکنالوجی کی مدد سے بہ طریقہ احسن کیا۔اس مشکل وقت اور چیلنج سے نبٹتے ہوئے نئے مواقع پیدا کئے گئے، پاکستان کی آرٹ، ثقافت، ادب، موسیقی کو جغرافیائی حدود سے باہر نکال کر دْنیا کے کونے کونے تک پہنچانے کا سلسلہ شروع کیا۔راستہ نکالنا بلاشبہ محنت طلب کام ہے وہ میری ٹیم نے بڑی مہارت سے نکالا ہے۔ ماڈرن ٹیکنالوجی کی مدد سے ادبی وثقافتی سرگرمیوں کا دوبارہ سے آغاز کیا ہے۔الحمراء کے فیس بْک،ٹویٹر،انسٹاگرام کو بہت زیادہ فعال کر کے انکے ذریعے دْنیا بھر میں گھروں،کام کرنے کی جگہوں، گاڑیوں غرضیکہ ہر جگہ موجود لوگوں تک پاکستانی ادب، ثقافت، موسیقی وغیرہ کو پہنچانے کیلئے نئے پروگرام شروع کئے گئے ہیں۔ہمارا یہ سفر بڑی خوبصورتی سے جاری ہے۔بلاشبہ الحمراء پاکستان کا سب سے بڑا اور خوبصورت ادبی وثقافتی مرکز ہے۔یہ ادارہ گزشتہ سات دہائیوں سے اپنے جمال و کمال سے معاشرتی حسن میں اضافہ کر رہا ہے۔ہم کوویڈ میں بھی الحمراء کو صد فیصد کامیابی سے چلانے میں کامیاب ہوئے ہیں۔الحمرا آج بھی اپنی پوری آب وتاب سے دم چمک رہا ہے۔یہ ایک ثقافتی ادارہ ہے یہاں اقدار کی بات ہوتی ہے،یہاں براہ راست عوامی کے ذہنوں کی تشکیل کا ہنر سکھایا جاتا ہے۔ اس ادارے کے اہم مقاصد میں اپنے شاندار ادبی و ثقافتی ورثے کا پرچار کرنا،نئی نسل کو اپنے تمدن سے آگا ہ کرنا،صحت مند فنون جمیلہ کی ترویج،ملک کے باہر جدید ذرائع ابلاغ سے ملک کا سوفٹ امیج بہتر بنا نا وغیر ہ وغیرہ۔اس حوالے سے گزشتہ ماہ کی سرگرمیاں کا سرسری کا جائزہ پیش خدمت ہے۔الحمراء میں موسیقی کا نیا سلسلہ ’’فنکار ہمارے‘‘ کا آن لائن آغاز کیا گیا جو بہت کامیاب جا رہا ہے،معروف گلوکار حامد علی خان،ترنم ناز،انور رفیع،ثمن شیخ اب تک اس پلیٹ پر پرفارم کر چکے ہیں،دْنیا بھر سے اس پروگرام کا بہت اچھا ردعمل سامنے آ رہا ہے یہی حوصلہ افزائی ہمارے جذبوں کو تازہ رکھنے کا باعث بن رہی ہے۔الحمراء کی سالانہ نمائش میں اعلیٰ کارکردگی دکھانے والوں نوجوان آرٹسٹوں کو بھر پور انعامات سے نوازا گیا ہے،اس نمائش میں آزاد کشمیر، گلگت بلتستان سمیت ملک بھر سے 340 آرٹسٹوں نے شرکت کی تھی۔الحمراء میں رسائی کے عالمی دن کے حوالے سے عوام والناس کی آگہی سے جاری پروگرام ’’رسائی‘‘ کو کامیابی سے پایہ تکمیل تک پہنچانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔عشرہ رحمتہ اللعالمینؐ کو بھرپور تزک و احتشام سے منانے کیلئے بھر پور تیاریاں کی جا رہی ہیں۔ اس عشرہ میں اسم محمدؐ پر خطاطی کی نمائش کا مقابلہ منعقد کیا جا ر ہا ہے جس میں شرکت کیلئے سینکڑو ں کی تعداد میں آرٹسٹوں کے فن پارے الحمرا آرٹس کونسل کو موصول ہو رہے ہیں۔قوالی،نعت،محفل سمائ، مشاعروں کے پروگرام بھی اس موقع پر منعقد کئے جائیں گے۔ الحمرا میں ملازمین کی حوصلہ افزائی کیلئے ’’اپمیلائز آف دی منتھ‘‘کا سلسلہ شروع کیا گیا ہے جو الحمراء کی تاریخ میں پہلی بار ہو رہا ہے۔الحمرانے آئندہ تین ماہ تک اپنی ادبی وثقافتی سرگرمیوں کا کیلنڈر تشکیل دیا،یہ کیلنڈر آ ف ایونٹ اپنی سرگرمیوں کی کامیابی کی طرف بڑھنے میں معاون ثابت ہوتا ہے۔کوویڈ میں عوام کو اس کے ایس او پیز اپنانے کی ترغیب دینے کیلئے ’’لاہور گیٹس ویکسنیٹڈ مہم کا حصہ بنے۔الحمراکے آن لائن سلسلے ’’کچھ یادیں، کچھ باتیں‘‘ اور ’’روشن ستارے‘‘ ہمارے بورڈ آف گورنز کے چیئرپرسن منیزہ ہاشمی کے خصوصی توجہ سے چل رہے ہیں۔سید وارث شاہ کے عرس مبارک پر ہیر وارث کا آن لائن انعقاد کیا گیا جس میں ہیر گائیک تیمور افغانی نے اپنے فن کا مظاہر ہ کیا۔الحمرا آرٹسٹ سپورٹ فنڈ کی کامیابی کیلئے اپنا بھر پور حصہ ڈال رہا ہے۔الحمراء اکیڈمی آف پرفارمنگ آرٹس کے نوجوان آرٹسٹوں کی باقاعدہ لائیو پرفارمنس جاری ہیں۔الحمراء کی آواز کا آغاز کیا گیا ہے۔الحمرا فن و آرٹ کی آبیاری کے لئے مختلف قومی سطح کے ادارہ سے باہمی مفاہمت کی یادداشتوں کے معاہدے کر رہا ہے۔کوویڈ میں نئے نئے ڈھنگ اپنائے جا رہے ہیں،اس حوالے سے فنون لطیفہ کے آن لائن کلاسز کے ٹیوٹوریل جاری کئے جا رہے ہیں۔ملک بھر کی یونیورسٹوں کو الحمراء مدعو کرنے کیلئے دعوت نامے لکھ دیئے گئے ہیں تاکہ وہ اپنے سٹوڈنٹ کو الحمراء بھیجیں اور وہ اپنے تہذیب و تمدن سے آگا ہ ہو سکیں۔یوم دفاع کو ملی جوش وخروش سے منایا گیا ہے۔الحمراء آرٹ میوزیم میں نئی نسل کے مصوروں کو انٹرن شپ کروائی جار ہی ہے تاکہ ان کا فن پھلے پھولے،جلا پائے۔ہم کہہ سکتے ہیں کہ الحمرا فنون لطیفہ کے تمام اصناف میں اپنا فعال اور متحرک کردار نبھا رہا ہے۔یہ پلیٹ فارم پورے ملک کے ثقافتی تنوع کو یکجا کر کے عوام تک پہنچا رہا ہے جس میں ملکی وحدت کو تقویت مل رہی ہے۔

مزیدخبریں