حکومت ملکی معاشی حالات بہترکرنے میں ناکام ثابت ہوئی:نعمان شہزاد

Oct 10, 2021

جوئیانوالہ (نامہ نگار) مسلم لیگ (ن) کے ضلعی رہنما و یو سی چیئرمین ملک نعمان شہزاد ڈوگر آف موجوکی ملیاں نے کہا ہے کہ حکومت ملکی معاشی حالات بہترکرنے میں ناکام ثابت ہوئی ہے ملکی ترقی کا جو سلسلہ (ن) لیگ نے شروع کیا اسے آگے بڑھانے کی بجائے ملک و قوم کو معاشی بدحالی کی دلدل میں دکھیل کر حکمرانوں نے عوام اور ملک دشمنی کا ثبوت دیاہے نا اہل حکمرانوں سے خیر کی توقع نہیں کی جاسکتی، معاشی بدحالی اور غیر یقینی صورتحال کی وجہ سے مارکیٹوںمیں کاروباری سرگرمیاں جمود کا شکار ہیں ہر طبقہ ما لی مشکلات کے نرغے میں ہے جو حکومتی نا اہلی کا نتیجہ ہے۔

مزیدخبریں