کشمیر کی گلیاں بازار شہداء کے خون سے رنگین ہیں:اکرام ڈوگر

شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)انجمن غلامان مصطفیؐ کے سرپرست اعلیٰ ملک اکرام دمن ڈوگر اور نائب صدر ملک وسیم رضا ڈوگر نے کہا ہے کہ کشمیر کے تنازعے کا حل بھارت کی مذمت سے نہیں مرمت سے ممکن ہے، کشمیریوں کی چوتھی نسل پاکستان سے محبت کیلئے قربان ہو رہی ہے اور ہم ابھی تک جلسے ‘ جلوس ‘ ریلیوں اور قرار دادوں سے کشمیر کو آزاد کروانے کی کوشش کر رہے ہیں جبکہ ہندوستان نے مقبوضہ کشمیر کو کشمیریوں کیلئے جیل میں تبدیل کر رکھا ہے اور انسانی حقوق کی شدید خلاف ورزی کی جارہی ہے، صحافیوں سے مشترکہ گفتگو کرتے ان رہنمائوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کی گلیاں بازار شہداء کشمیر کے خون سے رنگین ہیں مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کو بھارت اپنے پاؤں تلے روند رہا ہے‘ مسلم حکمران میدان عمل میں نکلیں پوری مسلم امہ انکی پشت پر کھڑی ہوگی اور کشمیریوں کے شانہ بشانہ اپنا تن من دھن سب کچھ قربان کردیگی ۔

ای پیپر دی نیشن