کراچی(کامرس رپورٹر) ملک میں رواں برس کاٹن بیلز کی پیداوار میں اضافہ ہوا۔ کاٹن کی پیداوار 14 فیصد اضافے سے 85 لاکھ بیلز تک پہنچ گئی۔کاٹن جنرز ایسوسی ایشن کے مطابق کاٹن بیلز کی پیداوار کا تخمینہ نو اعشاریہ چہتر ملین بیلز لگایا گیا تھا تاہم گزشتہ برس کی نسبت رواں سال کاٹن پیداوار میں تہتر فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔کاٹن جنرز ایسوسی ایشن کے مطابق موسم بہتراور موزوں ہونے کی وجہ سے کاٹن کی پیداوار بہتر رہی۔ کسانوں کی اچھی پیداوار کی وجہ سے قیمت پانچ ہزار روپے فی من مقرر ہے۔کاٹن کی پیداوار بڑھنے سے فیکڑیوں کو بہتر اور سستی کاٹن بیلز کا حصول ممکن ہو گا جس سے ناصرف پیداواری لاگت میں کمی آئے گی بلکہ ایکسپورٹ آڈر ملنے میں مدد ملے گی۔اس سے پہلے کاٹن کی پیداور میں کمی کی وجہ سے صنتعکار کاٹن بیلز کی درآمدت پر زور دے رہے تھے جس سے ملکی زرمبادلہ خرچ ہو رہا تھا۔