سیمنٹ ٗ سریے سمیت تعمیراتی میٹریل کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ

 ٹبہ سلطان پور (نمائندہ نوائے وقت) سیمنٹ اور سریے سمیت تعمیراتی میٹریل کی قیمتوں میں اضافے سے غریب عوام اپنا گھر بھی تعمیر نہیں کرسکتے پہلے ہی اشیاء خوردنوش کی قیمتیں بڑھنے سے پریشان تھے۔ اب تعمیراتی میٹریل کی قیمت بھی آسمان سے باتیں کرنے لگی ۔ 450روپے میں فروخت ہونے والی سیمنٹ کی پوری کی قیمت700روپے تک جاپہنچی ۔ ان خیالات کااظہارٹبہ سلطان پورکی سیاسی و سماجی تنظیموں کے افراد نے ملک فاروق احمد کھوکھر ، عاصم سعید خان منیس ، چوہدری سہیل اجمل کمبوہ نمبردار ، سید الطاف حسین ہاشمی ، نواب فیصل خان خاکوانی ، چوہدری نذیر عطاری گجر اور نظام اللہ خان پاندہ نے کیا۔انہوں نے کہا کہ گھر تعمیر کر نے کیلئے اینٹیں ، سریہ ، سیمنٹ اور بجری کی قیمتوں میں گذشتہ تین سال کے دوران بے تحاشہ اضافہ ہوچکاہے اب غریب عوام اپنا گھر تعمیر نہیں کر پائے حکمرانوں نے عوام کو زندہ درگور کردیا ۔

ای پیپر دی نیشن