کوئٹہ ( آئی این پی ) پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ(پی ڈی ایم) کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات اور جمعیت علماء اسلام کے مرکزی رہنما سابق سینیٹر مولانا حافظ حمداللہ نے کہ ملک کے معاشی بحران پر قابو پانے کے لئے ماہر معاشیات کی ضرورت ہے ماہر منشیات کی نہیں، شیشے کے محل میں بیٹھ کر دیگر ممالک کی مہنگائی کی مثالیں دینے والے وہاں کے ملازمین کی تنخواہیں بھی بتائیں حکمران خدا کا خوف کریں غریب کے بچے دو وقت کی روٹی تعلیم صحت اور روزگار کیلئے ترس رہے ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ رورز جمعیت علمائے اسلام ضلع خوشاب کے زیراہتمام ختم نبوت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ حکمرانوں نے اقتدار کے حصول کے لئے ہر قسم کا ڈرامہ رچایا کل تک کیلکولیٹر اٹھا کر قوم کو پائی پائی کے حساب سے باخبر رکھنے والوں کی اپنی حکومت میں کیلکولیٹر مشین کیوں خراب ہوچکی ہے حکومت کے پاس تنقید بازاری زبان کے استعمال اور بہتان و الزام تراشیوں کے بغیر کوئی وژن نہیں ۔انہوں نے کہا کہ تین سال سے زائد دور حکومت گزرنے کے بعد آج بھی ان کے منہ سے سابق حکومت سابق حکومت کی گردان ختم نہیں ہوتی اپنی ناقص کارکردگی اور نااہلی کو چھپانے کے لیے یہ ڈرامے مزید بند کرنے چاہئیے قوم اتنا بھی اندھا نہیں کہ شیخ رشید اور فواد چوہدری جیسے لوٹوں کے باتوں سے بے وقوف بنیں۔
حکمران خدا کا خوف کریں، غریب کے بچے روٹی کوترس رہے ہیں:حافظ حمداللہ
Oct 10, 2021