بارکھان(پی پی آئی)بلوچستان کے ضلع بارکھان میں پسند کی شادی دو قبائل میں جنگ کا سبب بن گئی جس سے اب تک پانچ افراد ہلاک اورکئی زخمی ہوچکے ہیں۔ذرائع کے مطابق بلوچستان کے ضلع بارکھان میں کھیتران قبیلے کی لڑکی اور لڑکے کا بھاگ کر شادی کرنا اور پنجاب کے لغاری قبیلے کے ایک شخص کا جوڑے کو پناہ دینا دو قبائل میں خونریزی کا سبب بن گیا۔ خونریز جھگڑے میں اب تک پانچ افراد جان سے جاچکے ہیں جبکہ مزید خونریزی کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔تمام واقعے کا مقدمہ رکنی پولیس نے ایس ایچ او تھانہ بواٹہ نصراللہ لغاری سمیت متعدد افراد کے خلاف درج کرلیا،مقدمہ میں قتل اور دہشت گردی سمیت کئی سنگین دفعات شامل کی گئی ہیں جبکہ بعد صورتحال مزید کشیدہ ہونے کاخدشہ ہے۔