خضدار ( نامہ نگار ) ڈویژنل ڈائریکٹر ہیلتھ قلات ڈاکٹر نصیر احمد آخوندنے کہا کہ خسرہ اور روبیلا سے بچاؤ کی قومی مہم 15نومبرسے شروع ہوگی اس قومی مہم میں تمام طبقات کو حصہ لیکر اپنا کردار ادا کرنا ہوگا اور خاص خیال رکھاجائے اس خسرہ کی قومی مہم میں کوئی بچہ ویکسیئن سے رہ نہ جائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے15 نومبر سے شروع ہونے والے خسرہ مہم کے حوالے سے ڈبلیو ایچ او کے تعاون سے ڈی ایچ ڈی سی ہال میں دوروزہ ٹریننگ سیشن سے خطاب کے دوران کیا۔ٹرینرز نیشنل اسٹاپ آفیسر خضدار ڈاکٹر شفیع دانش آئی او ڈبلیو ایچ او ڈاکٹر عبدالصمد کیمونیکیشن آفیسر یونیسیف خضدار شہر یار نے شرکاء کو میزل اور روبیلا مہم کی کیچ اپ ویکسینیشن کے بارے میں آگاہی دی ڈویژنل ای پی آئی آفیسرقلات ڈویژن ڈاکٹر محمد عمر مینگل نے بتایا کہ 15تا27نومبرتک شروع ہونیوالی اس قومی مہم میں نو ماہ سے لیکرپندرہ سال تک قلات ڈویژن کے 8لاکھ چھیاسی ہزار 5سو جبکہ ضلع خضدار کی تین لاکھ اکیس ہزار تین سو ننانوے بچوں کو خسرے کی ویکسیئن کی جائیگی ۔
خسرہ اور روبیلا سے بچاؤ کی قومی مہم 15نومبرسے شروع ہوگی
Oct 10, 2021