کامونکی ( نمائندہ خصوصی ) حکومت نے اپنی ناتجربہ کاریوںسے ملکی معیشت تباہ کر دی اور ا بھی تک عوام کو جھوٹی تسلیاں دے رہی ہے ۔ ان خیالات کا اظہار ممتاز سینئر مسلم لیگی راہنما و سابق وفاقی وزیر بیرسٹر عثمان ابراہیم ایم این اے نے نوائے وقت سے گفتگو میں کیا ۔ انہوں نے اس موقع پر کہا کہ عوام با شعور ہیں وہ کبھی بھی پی ٹی آئی کی حکومت کا ساتھ نہیں دیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ عوام موجودہ حکومت کی غلط اور ناقص پالیسیوں سے انتہائی پریشان ہے اور جلد میاں محمد نواز شریف کو وزیر اعظم دیکھنا چاہتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ حکومت مسلم لیگ ن کی ہو گی ۔ عوام انتخابات کی بھرپور تیاری کریں ۔