کامونکی ( نمائندہ خصوصی ) ڈی ایس پی کامونکی سرکل اطہر گجر نے چارج سنبھالتے ہی اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ جرائم میں جلد از جلد کمی واقع ہو گی ۔ انہوں نے کہا کہ میں نے ڈاکوئوں ، چوروں اور لٹیروں کو وارننگ دے دی ہے کہ وہ جرائم سے باز آ جائیں یا علاقہ فوری طور پر چھوڑ دیں ۔ انہوں نے کہا کہ پولیس کو بھی اپنی کارکردگی بہتر بنانا ہو گی ۔ انہوں نے کامونکی سرکل کے تمام ایس ایچ اوز صاحبان اور دیگر اہلکاروں کو ہدیات دیتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی ذمہ داریوں کو احسن طریقے سے سر انجام دیں ۔ بصورت دیگر محاسبہ کے لئے تیار رہیں ۔