شیخوپورہ(نامہ نگارخصوصی)انصاف ویلفیئر ونگ کے سٹی صدر میاں افضال حیدر سے شیخوپورہ کی مختلف این جی اوز کے عہدیداروںنے ملاقات کر کے سماجی و انسانی شعبوںمیں کی جانیوالی کوششوں اورکاوشوں سے آگاہ کیا ہے اور انہوںنے اس حوالہ سے انصاف ویلفیئر ونگ سٹی شیخوپورہ کی طرف سے اٹھائے جانیوالے ا قدامات پر اعتماد کا اظہار کرتے انہیں مکمل تعاون کا یقین دلایا۔ اس موقع پر خطاب کرتے میاں افضال حیدرنے کہاکہ تحریک انصاف کی حکومت نے سماجی شعبہ کی ترقی کیلئے بڑے اہم اقدامات اٹھائے ہیں جس میں انصاف ویلفیئرونگ بھی اہم کردارادا کررہا ہے غریب ،مجبور اور دکھی انسانیت کی خدمت بہت بڑا نوبل مشن ہے جس میں سیاست کا کوئی عمل دخل نہیں ہے ماضی کی سیاست نے قومی سیاست کو کرپشن اور کمیشن سے داغدار کرکے رکھ دیا ہے اس چہرہ کو صاف کرنے کیلئے وزیراعظم عمران خان کردارادا کررہے ہیں جس کیلئے سیاسی وسماجی تنظیموں کو بھی کردارادا کرنیکی ضرورت ہے انصاف ویلفیئر ونگ اپنی مددآپ کے تحت مشنری جذبہ کے تحت کام کررہا ہے۔اس موقع پر سماجی تنظیموں نے میاںافضال حیدر کو ان کی خدمات کے اعتراف میں یادگاری شیلڈ بھی پیش کی۔
حکومت نے سماجی شعبہ کی ترقی کیلئے اہم اقدامات کئے:افضال حیدر
Oct 10, 2021