اساتذہ قوم کے معمار ‘ اُن کا احترام اخلاقی و مذہبی فریضہ ہے:منیب ملک

ننکانہ صاحب (نما ئندہ خصوصی ) ناظم اسلامی جمعیت طلبہ ننکانہ منیب ملک نے اپنی رہائش گاہ پر اساتذہ کے اعزاز میں ٹی پارٹی کا اہتمام کیا جس میں گفتگو کے دوران انہوں نے کہا کہ  اساتذہ قوم کے معمار ہیں اُن کی عزت و احترام ہمارا اخلاقی و مذہبی فریضہ ہے اسلامی جمعیت طلبہ ننکانہ کی ٹیم نے یوم تکریم اساتذہ کے موقع پر مختلف تعلیمی اداروں میں جا کر اساتذہ کو پھول اور کارڈ پیش کیے اور یہ عہد کیا کہ ہم اساتذہ کرام کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں کیونکہ انہیں کی محنت کی وجہ سے عوام تعلیم حاصل کر کے ملک کی خدمت کر رہے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن