حوثی ملیشیا کی جازان میں سعودی  ہوائی اڈے کو نشانہ بنانے کی کوشش‘ 10  زخمی

Oct 10, 2021

صنعائ(این این آئی)یمن کی آئینی حکومت کو سپورٹ کرنے والے عرب اتحاد کی مشترکہ افواج کی کمان نے اعلان کیا ہے کہ جازان میں شاہ عبداللہ ہوائی اڈے پر حوثی ملیشیا کی جانب سے دھماکا خیز ڈرون کے ذریعے حملے کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔ بعد ازاں اتحادی افواج نے ایک اور دھماکا خیز ڈرون کو فضا میں تباہ کر دینے کا انکشاف کیا۔ اس ڈرون سے مذکورہ ہوائی اڈے پر شہریوں کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی تھی۔میڈیارپورٹس کے مطابق اتحادی افواج کے سرکاری ترجمان بریگیڈیئر جنرل ترکی المالکی نے کہا کہ دشمن کے حملے کی کوشش کے نتیجے میں 10 افراد زخمی ہو گئے جن میں مسافر اور ہوائی اڈے پر کام کرنے والے شامل ہیں۔ زخمیوں میں 6 سعودی، 3 بنگلہ دیشی اور ایک سوڈانی شہری ہے۔اس دوران میں ہوائی اڈے کی عمارت کے بعض شیشے بھی ٹوٹ گئے۔المالکی نے بتایا کہ ایران نواز دہشت گرد حوثی ملیشیا کی جانب سے شہریوں اور شہری تنصیبات کو نشانہ بنانے کی کوشش کے سلسلے میں غیر اخلاقی کارروائیاں جاری ہیں۔ شہری ہوائی اڈے کو دانستہ طور پر نشانہ بنانا یہ بین الاقوامی قانون کے خلاف ہے۔ادھرعرب ٹی وی نے براہ راست نشریات میں اس بات کی تصدیق کی کہ شاہ عبداللہ ہوائی اڈے پر طیاروں کی آمد و رفت صرف 30 منٹوں کے لیے روکے جانے کے بعد دوبارہ سے معمول پر آ گئی۔دوسری جانب یمنی حکومت نے حوثی ملیشیا کی جانب سے جازان میں شاہ عبداللہ ہوائی اڈے کو نشانہ بنانے کی کوشش کی مذمت کی ہے۔اسلا آبا د سے خصوصی نا مہ نگار کے مطابق پا کستان نے سعو دی عر ب کے جازان ائیر پو رٹ پر حو ثی با غیو ں کی جانب سے ڈرون حملے کے نتیجے میں ہو نے والے نقصان پر گہر ے دکھ ا ور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ ترجما ن دفتر خا رجہ کے مطا بق پا کستان نے سعودی عر ب کے جازان ائیر پو رٹ پر ہوثی با غیو ں کی جانب سے ڈرون حملے کی شدید مذمت کی ہے ۔ انہو ںنے کہا کہ اس طر ح کے حملے بین الاقوامی قوانین کی خلا ف ورزی ہیںجو سعودی عر ب اور خطے کے امن کے لئے خطر ہ ہیں ۔

حوثی ملیشیا

مزیدخبریں