بلوچستان : آواران میں سیکورٹی فورسز کا آپریشن، 4 دہشت گرد ہلاک

راولپنڈی: بلوچستان کے علاقے آواران کے قریب سیکورٹی فورسز کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں چار دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کی جانب سے جاری ہونےوالے اعلامیے کے مطابق فرنٹیئر کور (ایف سی) کے دستوں نے بلوچستان کے آواران کے قریب دہشت گردوں کے خلاف اطلاع پر آپریشن کیا۔ایف سی اہلکاروں کے ساتھ شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران چار دہشت گرد مارے گئے۔ سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کرلیا۔
اس سے قبل خیبر پختونخوا کے شمالی وزیرستان ضلع میں ایک آپریشن کے دوران تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) سے وابستہ ایک بدنام زمانہ دہشت گرد سکیورٹی فورسز کے ہاتھوں مارا گیا تھا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سابق قبائلی ضلع کے دیواگر علاقے میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر علاقے میں سرچ آپریشن کیا گیا۔ترجمان آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ کے شدید تبادلے کے دوران مارا گیا دہشت گرد زاہد دین ، ​​دیواگر کا رہائشی مارا گیا۔ ترجمان نے مزید کہا ہے کہ دہشت گرد زاہد دین دیواگر اور خارسین علاقوں میں ٹی ٹی پی کا سرگرم رکن تھا۔

ای پیپر دی نیشن