صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نےعظیم ایٹمی سائنسدان ڈاکٹرعبدالقدیرخان کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ قوم ان کی خدمات کو نہیں بھولے گی۔
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی وفات پر اظہار افسوس
— The President of Pakistan (@PresOfPakistan) October 10, 2021
صدر مملکت کا ڈاکٹر عبد القدیر خان کی وفات پر گہرے رنج وغم کا اظہار
ڈاکٹر عبد القدیر خان کو 1982 سے ذاتی طور پر جانتا تھا، صدر مملکت#DrAbdulQadeerKhan
ڈاکٹرعارف علوی نے ٹویٹ کیا کہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے انتقال کے بارے میں جان کر بہت دکھ ہوا۔ میں انہیں 1982 سے ذاتی طور پر جانتا تھا۔ انہوں نےجوہری تخفیف کو فروغ دینے میں ہماری مدد کی۔ اللہ ان پر رحمت نازل کرے۔
اُنہوں نے قوم کو محفوظ بنانے کیلئے ایٹم بم بنانے میں مدد کی، صدر مملکت
— The President of Pakistan (@PresOfPakistan) October 10, 2021
ایک احسان مند قوم اُنکی خدمات کو کبھی نہیں بھولے گی، صدر مملکت
اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے، صدر مملکت#DrAbdulQadeerKhan
تفصیلات کے مطابق صدرعارف علوی نے ڈاکٹر عبدالقدیر خا ن کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ٹویٹ میں صدر عارف علوی نے لکھا کہ 1982 سےانہیں ذاتی طور پر جانتا ہوں۔انہوں نے قوم کوبچانے اور جوہری ہتھیاروں کےفروغ دینے میں ہماری مدد کی۔بحیثیت قوم ہم ہمیشہ ان کے شکر گزار رہیں گے۔ان کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔اللہ ان پر اپنی رحمتیں نازل کرے۔
انا للّٰہ وانا الیہ راجعون
— Dr. Arif Alvi (@ArifAlvi) October 10, 2021
Deeply saddened to learn about the passing of Dr. Abdul Qadeer Khan. Had known him personally since 1982.
He helped us develop nation-saving nuclear deterrence, and a grateful nation will never forget his services in this regard. May Allah bless him.