نیوزی لینڈ میں قومی اسکواڈ کا لنکن یونیورسٹی کے انڈور ہال میں دوسرا ٹریننگ سیشن، نسیم شاہ نے وائرل انفیکشن سے صحت یاب ہونے کے بعد باولنگ شروع کردی۔قومی فاسٹ باولر محمد حسنین نے بھی ٹریننگ شروع کردی ہے. فاسٹ باولرز کل کے میچ کے لیے سلیکشن کے لیے دستیاب ہونگے، قومی اسکواڈ میں شامل تمام کھلاڑیوں نے نیٹ سیشن میں حصہ لیا، جبکہ ٹریننگ سیشن چار گھنٹے تک جاری رہا.کھلاڑیوں نے بیٹنگ، باؤلنگ اور فیلڈنگ کی بھرپور مشقیں کیں۔پاکستان اپنا تیسرا میچ کل نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے گا. ہیگلے اوول میں شیڈول میچ مقامی وقت کے مطابق دوپہر 3 بجے شروع ہوگا۔