وزیراعلیٰ پنجاب  کی شاندار انتظامات پر انتظامیہ، پولیس، قانو ن نافذ کرنے والے اداروں کو شاباش 

چودھری پرویز الٰہی کا عید میلادالنبی ؐ  کی تقریبات پر صوبہ بھر میں کیلئے بہترین انتظامات پراطمینان کا اظہار کیا۔وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی کی شاندار انتظامات پر انتظامیہ، پولیس، قانو ن نافذ کرنے والے اداروں کو شاباش دی۔وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی نے کابینہ کمیٹی برائے امن وامان کے اراکین کی کارکردگی کو بھی سراہا۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ پنجاب حکومت کے فول پروف انتظامات کے باعث پرامن ماحول میں تقریبات کا انعقاد ہوا۔صوبہ بھر میں عید میلادالنبیؐ  کی تقریبات مذہبی جوش و خروش اور عقیدت و احترام سے منائی گئیں۔قیام امن سے متعلقہ ادارے اور انتظامیہ بہترین کارکردگی پر مبارکباد کے مستحق ہیں۔عید میلادالنبیؐ پر پر امن وامان کی فضا کو برقرار رکھنے کیلئے شبانہ روز محنت کی گئی۔ عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے متعلقہ اداروں اور حکام نے جانفشانی سے فرائض سرانجام دیئے۔عید میلاد النبیؐ شاندار طریقے سے منانے کیلئے متعلقہ اداروں اور محکموں نے مل کربہترین انتظامات کئے۔محکموں اوراداروں نے جس طرح ایک ٹیم ورک کے طور پر کام کیا وہ قابل تحسین ہے۔لندن سے تمام انتظامات کی بذات خود نگرانی کرتا رہا۔آئندہ بھی عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے اسی جذبے اور عزم کے ساتھ کام کرنا ہو گا۔

ای پیپر دی نیشن