وہیل چیئر ٹی20 ایشیا کپ: سری لنکا کو شکست ،پاکستان دوسری مرتبہ چمپیئن بن گیا

لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان نے وہیل چیئر ٹی20 ایشیا کپ کے فائنل میں سری لنکا کو 102 رنز کے بھاری مارجن سے شکست دے کر مسلسل دوسری مرتبہ ایشین چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کرلیا۔ نیپال کے دارالحکومت کٹھمنڈو میں کھیلے گئے وہیل چیئر ٹی20 ایشیا کپ کے فیصلہ کن معرکے میں دفاعی چیمپئن پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے خود بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ پاکستان اوپنرز محمد عدنان اور عمرگل نے بہترین آغاز کرتے ہوئے 140 کی شراکت قائم کی۔ محمد عدنان کو سری لنکا کے فیلڈز نے 140 کے سکور پر رن آو¿ٹ کرکے پہلی کامیابی حاصل کی، عدنان نے 66 رنز بنائے تھے۔پاکستان نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 215 رنز بنائے، فیض نے آو¿ٹ ہوئے بغیر 11 اور احمد یار نے 8 رنز بنائے۔سری لنکا کی جانب سے سوجیوا نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔پاکستان کے باو¿لرز نے بھی تباہ کن کارکردگی دکھائی اور سری لنکا کی پوری ٹیم 17.2 اوورز میں 113رنز پر ڈھیر ہوگئی۔اوپنر عمر گل کو شان دار کارکردگی پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔اس سے قبل پاکستان نے گزشتہ روز روایتی حریف بھارت کو 38 رنز سے شکست دے کر ٹورنامنٹ سے باہر کردیا تھا۔

ای پیپر دی نیشن