لاہور(کامرس رپورٹر )پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن پنجاب زون نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت فوری طور پر گندم کے اجراءکی پالیسی اورگندم کی ریلیز پالیسی کا اعلان کرے۔ صوبائی چیئرمین چوہدری افتخار احمد مٹو نے کہا چند ہفتوں بعد گندم کی کاشت شروع اور 4 ماہ بعد نئی فصل مارکیٹ میں آجائیگی۔ ایسی صورت حال میں گندم کی اجرائی پالیسی کا اعلان نہ کرنا گندم مافیا کو سپورٹ کرنے کے مترادف ہے۔گندم مافیا 3900روپے میں خرید کردہ گندم مہنگے داموں فروخت کر رہا ہے۔ حکومت کی ناقص خریداری پالیسی کی وجہ سے سیزن میں فلور ملز گندم نہیں خرید پائےں اور اب اپنی روزانہ کی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے،مہنگے داموں گندم خریدنے پر مجبور ہیں جس کے باعث عوام کو آٹا مہنگے داموں خریدنا پڑ رہا ہے۔ عوام کو سستے داموں آٹے کی فراہمی کیلئے سرکاری گوداموں میں ذخیرہ کردہ گندم کو فلور کو جاری کرنے کی پالیسی کو فوری اجراءکیا جائے۔
حکومت گندم اجراءکی پالیسی کا جلداعلان کرے‘پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن پنجاب
Oct 10, 2023