عالمی معیشتوں کو جوڑنے والی گلوبلائزیشن تبدیلی کے دہانے پر ‘ مہر کاشف یونس

لاہور(کامرس رپورٹر )وفاقی ٹیکس محتسب کے کوآرڈینیٹر مہر کاشف یونس نے کہا ہے کہ گلوبلائزیشن کا تصور تبدیلی کے عمل سے گزر رہا ہے جس میں علاقائیت نمایاں کردار ادا کر رہی ہے۔ اتوار کو اسٹریٹجک تھنک ٹینک گولڈ رِنگ اکنامک فورم کے زیراہتمام ’گلوبلائزیشن شفٹنگ ٹو ریجنلائزیشن‘ کے موضوع پر سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ تبدیلی معاشی، سیاسی اور تکنیکی عوامل کے امتزاج سے وقوع پذیر ہے اور یہ دیکھنا ہو گا کہ آنے والے سالوں میں یہ پیش رفت دنیا کو کس طرح ڈھالتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ گلوبلائزیشن کئی دہائیوں سے پوری دنیا کی معیشتوں کو آپس میں جوڑے ہوئے ہے۔ سیاسی رہنما اور پالیسی ساز تیزی سے اندرونی ترجیحات پر توجہ مرکوز کر رہے ہیں۔یورپی یونین، آسیان، برکس اور افریقی یونین جیسی تنظیمیں اہمیت حاصل کر رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ سمجھنا ضروری ہے کہ گلوبلائزیشن فوری طور پر ختم نہیں ہو رہی بلکہ ان رابطوں کی حرکیات تبدیل ہو رہی ہیں۔

ای پیپر دی نیشن