لاہور چیمبر آف کامرس میں بیرون ملک کیریئر کونسلنگ کے مواقع پر سیمینار

Oct 10, 2023

لاہور(کامرس رپورٹر )لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں بیرون ملک کیریئر کونسلنگ کے مواقع پر ایک سیمینار منعقد ہوا جس سے صوبائی وزیر تعلیم منصور قادر، لاہور چیمبر کے صدر کاشف انور، چیف ایگزیکٹو سکل فار آل سکندر حمید لودھی اور مبین رشیدنے خطاب کیا۔ صوبائی وزیر تعلیم منصور قادر نے کہا ہمارے بچے نہیں جانتے کہ دنیا میں کیا مواقع موجود ہیں ‘ اگر انکی صلاحیتوں کے مطابق فیلڈ تجویز کی جائے تو وہ بہتر کارکردگی دکھا سکتے ہیں۔ حکومت نے ان بچوں کی سکالرشپس کےلئے 65 ارب مختص کیے ہیں ۔لاہور چیمبر کے صدر کاشف انور نے کہا کہ ہمارے بچوں کو پانچویں جماعت کے بعد کیریئر کونسلنگ شروع کرنی چاہیے ۔

مزیدخبریں