ہائیکورٹ: خدیجہ شاہ کے مقدمات کی تفصیل فراہمی کیلئے درخواست پر آئی جی سمیت فریقین کو نوٹس

لاہور(خبرنگار)لاہور ہائیکورٹ نے خدیجہ شاہ پر درج مقدمات کی تفصیلات فراہمی کی درخواست پر آئی جی پنجاب سمیت دیگر فریقین کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی نے خدیجہ شاہ کی درخواست پر سماعت کی درخواست میں آئی جی پنجاب ، سی سی پی او لاہور سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے ۔خدیجہ شاہ نے وکیل سمیر ایڈووکیٹ کی وساطت سے درخواست دائر کی اور موقف اختیار کیا ہے کہ انہیں تمام مقدمات کی تفصیلات فراہم کی جائیں ۔مقدمات کی تعداد بارے اور انکی تفصیل جاننا بنیادی حق ہے۔ لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب حکومت کے وکلاءکو ہدایات لیکر پیش ہونے کی ہدایت کردی اور کارروائی ایک ہفتے کے لیے ملتوی کر دی۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...