پرویز الٰہی کے بیٹے راسخ واہل خانہ کی عبوری ضمانتوں میں25 اکتوبر تک توسیع

لاہور (خبر نگار)لاہور کی انسداد رشوت ستانی کی خصوصی عدالت نے سابق وزیراعلی پنجاب چوہدری پرویز الہی کے بیٹے راسخ الہی و دیگر اہل خانہ قیصرہ الہی اور زاہرا الہی کی عبوری ضمانتوں میں 25 اکتوبر تک توسیع کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر محکمہ اینٹی کرپشن حکام سے تفتیشی رپورٹ طلب کرلی ۔اینٹی کرپشن عدالت کے جج علی رضا اعوان نے پیر کوکیس کی سماعت کی۔ تحریک انصاف کے صدر چوہدری پرویز الہی کے بیٹے راسخ الہی و دیگر اہل خانہ قیصرہ الہی اور زاہرا الہی اپنی عبوری ضمانتوں کی معیاد ختم ہونے پر عدالت کے روبرو پیش ہوئے اور اپنی حاضری لگائی۔ تفتیشی افسر نے عدالت سے استدعا کرتے ہوئے چالان پیش کرنے کی مہلت مانگی ۔عدالت نے آئندہ سماعت پر اینٹی کرپشن حکام کو تفتیشی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کردی ۔عدالت نے ملزمان کی عبوری ضمانتوں میں 25 اکتوبر تک توسیع کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی ۔ عدالت نے پچاس پچاس ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض ملزمان کی عبوری ضمانتیں منظور کی ہیں ۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...