اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت) پی ٹی آئی کے وکیل شیر افضل مروت نے الزام لگایا ہے آر ڈی اے اور پولیس نے راولپنڈی میں میرے گھر ‘فارم ہاﺅس کومسمار کردیا ہے ۔ایڈیشنل سیشن اسلام آباد اویس محمد کی عدالت میں زیر سماعت شیرافضل کی دائر اندراجِ مقدمہ کی درخواست میں ایس ایچ او تھانہ مارگلہ نے ابتدائی جواب جمع کرادیا۔