نوشہرہ ورکاں: دسمن سے بچنے کیلئے گھر بدلا، مخالفین پھر آگئے، ماں 2 بیٹوں سمیت قتل

Oct 10, 2023

 نوشہرہ ورکاں‘ تتلے عالی‘ لاہور (نمائندہ نوائے وقت+ نامہ نگاران) تہرے قتل کی لرزہ خیز واردات میں ماں کو دو بیٹوں سمیت قتل کر دیا گیا۔ گھر کا سربراہ شدید زخمی ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ تتلے عالی کی گا¶ں گھمن والا میں وقوعہ ہوا۔ مقتولین میں ماں مدثرہ بی بی اور دو بیٹے عبداللہ اور طلحہ شامل ہیں جبکہ گھر کا سربراہ بابر زمان شدید زخمی ہے۔ تہرے قتل کی یہ واردات پرانی دشمنی کا شاخسانہ ہے۔ مقتولین دشمنی سے بچنے کے لئے علی پور چٹھہ کے علاقہ کیلیاں والا سے گھمن والا 4 برس قبل منتقل ہو گئے تھے‘ گزشتہ رات مخالفین نے گھر میں گھس کر اندھا دھند فائرنگ کر دی‘ وقوعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچی۔ مقتولین کی نعشوں اور زخمی کو فوری طور پر تحصیل ہیڈکوارٹر نوشہرہ ورکاں منتقل کیا۔ جبکہ انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے آر پی او گوجرانوالہ سے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی ہے۔ ملزم رات 3 بجے سیڑھی لگا کر گھر میں داخل ہوئے۔ نوید نامی شخص نے اپنے تین نامعلوم ساتھیوں کے ہمراہ اندھا دھند فائرنگ کردی۔ پولیس ذرائع کے مطابق مقتول فریق نے بائیس سال قبل علی پور چٹھہ کے علاقہ کیلیانوالہ میں ملزم نوید کے خاندان کے پانچ افراد کو قتل کیا تھا۔ ملزم فرار ہو گئے۔ ریسکیو 1122 نے نعشوں کو ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا۔ ڈی ایس پی سرکل محمد نواز ورک کا کہنا تھا کہ واقعہ دیرینہ دشمنی کا شاخسانہ ہے۔ کیلیانوالہ وزیر آباد کے بابر زمان چٹھہ کے بہنوئی کی اپنے ہی علاقہ کے آفتاب چٹھہ وغیرہ سے قتل کی دیرینہ مقدمے بازی چلی آرہی ہے۔ جبکہ بابر زمان صحن میں اپنے دو بیٹوں 20 سالہ امیر حمزہ اور 17 سالہ امیر حنظلہ اور اہلیہ مدثراں بی بی کے ہمراہ سویا ہوا تھا کہ آفتاب، اعجاز، عبدالجبار وغیرہ چھ افراد نے گھر میں داخل ہوکر ان پر اندھا دھند فائرنگ کردی۔ جبکہ بابر زمان نے واش روم میں چھپ کر کنڈی لگا کر اپنی جان بچانا چاہی تو ملزمان نے واش روم کی آہنی گرل توڑ کر اسے بھی شدید مضروب کرتے فرار ہوگئے۔ تتلے عالی پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

مزیدخبریں