رحیم یار خان (نوائے وقت رپورٹ) ڈاکو¶ں نے رحیم یار خان کے تھانہ کوٹ سبزل کے علاقے میں پولیس چوکی پر حملہ کر دیا۔ پولیس کے مطابق حملے میں پانچ اہلکار زخمی ہو گئے جن کو طبی امداد کیلئے تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ ڈاکو¶ں نے راکٹ لانچرز اور ہینڈ گرنیڈ سے چوکی پر حملہ کیا۔ پولیس اور ڈاکو¶ں کے درمیان مقابلے کے دوران گڈو روڈ ٹریفک کیلئے بند رہی۔