اسلام آباد (خبرنگار خصوصی) سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کے اجلاس میں پاکستان براڈکاسٹنگ کارپوریشن میں 53 ملازمین کی بھرتیوں کے عمل پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے سیکرٹری اطلاعات ظہور احمد کو معاملے کی تفصیلی انکوائری کی ہدایت کرتے ہوئے ریڈیو پاکستان میں یومیہ اجرت پر بھرتیوں پر پابندی عائدکردی۔ قائمہ کمیٹی نے ٹی وی چینلز اور اخبارات کو سرکاری اشتہارات کے اجرائ کے حوالے سے شفاف میکنزم تشکیل دینے کی ہدایت کر دی۔ پیر کو قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کا اجلاس سینیٹر فوزیہ ارشد کی سربراہی میں پارلیمنٹ ہاﺅس میں منعقد ہوا جس میں ارکان کمیٹی سینیٹر وقار مہدی، سینیٹر عرفان صدیقی اور سینیٹر لال دین کے علاوہ نگران وفاقی وزیر اطلاعات مرتضی سولنگی، سیکرٹری اطلاعات ظہور احمد، چیئرمین پیمرا سلیم بیگ، ڈی جی ریڈیو اور وزارت کے دیگر اعلی حکام نے شرکت کی۔ بھرتیوں کے لئے میرٹ اور معیار کو بری طرح نظر انداز کیا گیا ہے جس سے بھرتی کا مکمل طور پر مشکوک ہو چکا ہے۔ کمیٹی نے وزارت کو اس اہم معاملے کی مکمل اپ ڈیٹ پیش کرتے رہنے کی ہدایت کی۔
سینٹ کمیٹی نے ریڈیو میں ڈیلی ویجرز بھرتی پر پابندی لگا دی
Oct 10, 2023