نارنگ منڈی:نجی کلینک پر ڈاکٹر کی غفلت سے زچہ وبچہ جاں بحق ‘ورثاءکامظاہرہ

نارنگ منڈی(نمائندہ نوائے وقت)نجی کلینک پر ڈاکٹر کی غفلت سے زچہ وبچہ کی ہلاکت پر ورثاءکا زبردست احتجاجی مظاہرہ ہسپتال انتظامیہ کے خلاف شدید نعرے بازی,نارنگ پولیس اسٹیشن اور نجی ہسپتال کے سامنے احتجاج ریکارڈ کروایا گیا تفصیل کے مطابق نواحی گا¶ں کھنڈا کا رہائشی مون اپنی بیوی کو لے کر سیف چلڈرن اینڈگائنی ہسپتال لے کر گیا جہاں ڈاکٹر نے نارمل ڈلیوری کابتاکر آپریشن کیا اور پچاس ہزار روپے بھی وصول کئے گے لواحقین کے مطابق آکسیجن سلنڈر ختم ہوا تو ڈاکٹر سرکاری ہسپتال سے سلنڈر لے آیا مگر تاخیر کی وجہ سے زچہ کی حالت بگڑ گئی اور زچہ ونومولود بچی جاں بحق ہوگئے جس پر اہل علاقہ نے احتجاجی ریلی نکالی جو ریلوے پارک, تھانہ روڈ,حیدری چوک سے ہوتی ہوئی سیف کلینک اینڈ گائنی ہسپتال تک پہنچی جہاں مظاہرین نے زبردست نعرے بازی کرتے ہوئے نگران وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی سے اپیل کی ہے غفلت برتنے پر ڈاکٹر اور ہسپتال انتظامیہ کے خلاف سخت کارروائی کی جائے ہسپتال کو سیل کیاجائے۔

ای پیپر دی نیشن