اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)ہسپانوی سفیر حوزے ڈی اوری نے وزیر تجارت ڈاکٹر گوہر اعجاز سے ملاقات کی ،ہسپانوی سفیر نے مطابقتی تجارت اور سرمایہ کاری تعلقات پر بات چیت کی ،ڈاکٹر گوہر اعجاز نے کہا کہ اسپین فٹ بال کے حوالے سے سرفہرست ملک ہے اور پاکستان دنیا کا بہترین فٹبال تیار کرتا ہے، سپین کی مدد سے پاکستان میں اعٰلی معیار کے سولر پینل تیار کرنے کی صلاحیت حاصل کریں گے، سفیر نے پاکستان کو سپین کی ضروری درآمدات کی فہرست فراہم کرنے کی پیشکش کی ،سفیر نے وزیر گوہر اعجاز کو اسپین میں کاروباری وفد کی قیادت کرنے کی دعوت دی۔