اسلام آباد(نمائندہ خصوصی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی زیرصدارت کامسیٹس یونیورسٹی اسلام آباد کی سینیٹ کا 6واں اجلاس ہوا،اجلاس میں ایگزیگٹو ڈائریکٹر کامسیٹس ، سیکرٹری سائنس و ٹیکنالوجی اور سیکرٹری وفاقی تعلیم سمیت سینیٹ کے ممبران نے شرکت کی ،صدر مملکت نے کہا کہ ملکی جامعات کے معاملات پر بروقت فیصلہ سازی کیلئے سینیٹ اجلاس باقاعدگی سے اور بروقت منعقد کیے جائیں،تمام یونیورسٹیاں اور متعلقہ وزارتوں کو سینیٹ ممبران کی خالی نشستیں بروقت پ±ر کرنے کی ضرورت ہے، جامعات کو انتظامی اور تدریسی آسامیوں پر میرٹ پر بھرتی کا عمل بھی وقت پر شروع کرنا چاہیے، جامعات مارکیٹ کی ضروریات کو مدِ نظر رکھتے ہوئے نئے شعبہ جات شروع کریں، جامعات میں نئے شعبہ جات میں درس و تدریس شروع کرنے سے پہلے مارکیٹ کی ضروریات کا معروضی جائزہ لیا جانا چاہیے ،جامعات طلباءکو مارکیٹ کی ضروریات کے مطابق تعلیم اور ہنر فراہم کریں،پاکستان میں جامعات میں داخلہ لینے والے طلباء کی تعداد خطے کے دیگر ممالک کے مقابلے میں بہت کم ہے ، یونیورسٹیاں معیاری گریجوایٹس کی تعداد بڑھانے کیلئے آن لائن تعلیم کا سہارا لیں ، جامعات آمدن بڑھانے کیلئے نئے راستے تلاش کریں، تحقیقی گرانٹس کے حصول کیلئے پرفیشنل کی مدد لیں، اجلاس میں کامسیٹس یونیورسٹی کے مالی ، انتظامی ، تعلیمی اور ملازمین سے متعلق امور پر گفتگو کی گئی ۔