بھارت دہشتگردی میں ملوث‘ فلسطین‘ کشمیر کی آزادی دور نہیں: مشعال ملک

لاہور (لیڈی رپورٹر) معاون خصوصی برائے انسانی حقوق مشعال ملک نے کہا ہے کہ مودی حکومت پوری دنیا کا امن تباہ کرنے پر تلی ہوئی ہے۔ کشمیر اور فلسطین کے مسئلہ کے پائیدار حل کے بغیر دنیا میں امن کا قیام ایک خواب ہے۔ علامہ اقبال کے افکار سے روحانی تعلق ہے ،مذہبی ہم آہنگی کو دنیا فروغ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ وہ وقت دور نہیں جب کشمیر اور فلسطین آزاد ہوں گے- انہوں نے ان خیالات کا اظہار گزشتہ روز علامہ اقبال کے مزار پر حاضری کے بعد صحافیوںسے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔مشعال ملک نے کہا کہ بھارت انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کر رہا ہے۔ کشمیری قوم ہمیشہ سے سول سوسائٹی کی جانب سے آواز بلند کرنے کا کہتی رہی،ہمیں ڈرنا نہیں بھارت کو بے نقاب کرنا ہے۔ پاکستان کی حکومت اور عوام بھارتی مظالم کے شکار تمام لوگوں کے ساتھ ہیں۔ مشعال ملک نے کہا کہ پاکستان سمیت پوری دنیا میں دہشت گردی میں بھارت ملوث ہے ۔ مودی حکومت پوری دنیا کا امن تباہ کرنے پر تلی ہوئی ہے ۔معاملے کو ورلڈ وار تھری کی طرف لے جانے کےلئے اسرائیل کو اکسا رہا ہے۔ فلسطینیوں اور کشمیریوں کی نسل کشی کی جا رہی ہے۔ بعدازاں مشعال ملک نے علامہ اقبال کے مزار پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی ۔ 

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...