سہالہ سرکل کے سرکاری تعلیمی اداروں میں 180 اساتذہ کی پوسٹیں تاحال خالی

 اسلام آباد(نامہ نگار)محکمہ ایجوکیشن اسلام آباد کی طرف سے سہالہ سرکل کے سرکاری تعلیمی اداروں میں زیر تعلیم طلبہ وطلبات کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کیا جانے لگا سہالہ سرکل کے 76کے قریب سرکاری تعلیمی اداروں میں 180سے زائد ٹیچرز کی پوسٹیں تاحال خالی ہیں یہاں سال کے آخر میں سالانہ امتحانات قریب ہیں وہاں پر ہی دیکھا جائے تو سہالہ سرکل کے آئی ایم سی بھمبرتراڑ سے تبدیل کیے جانے والے مبینہ طور پر سکول ٹیچرز کی خالی پوسٹوں پر دوبارہ تعیناتی کویقینی نہیں بنایا جارہاہے ،گزشتہ روز آئی ایم سی بھمبرتراڑ میں علاقہ بھر سے زیر تعلیم ساڑھے چار سو سے زائد طالب علموں کے والدین کے ایک وفد جن میں محمد حنیف ،راجہ انعام الحق ،سیدظاہرکاظمی ،راجہ محمد عرفان،راجہ شفاقت حسین ،راجہ طاہر نوید،راجہ حاجی خضر ،صوبیدار ریٹائرڈ عنایت حسین ،مدثر حسین ودیگر شامل ہیں انہوںنے آئی ایم سی بھمبرتراڑ کے پرنسپل عبدالقدیر کے ساتھ ہنگامی ملاقات کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے۔ کہ جلدازجلد سکول میں خالی ہونے والی ٹیچرز کی پوسٹوں پر تعیناتی کو یقینی بناتے ہوئے ہمارے بچوں کے قیمتی تعلیمی سال کو ضائع ہونے سے بچائیں ۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...