وزیر پرائمری ہیلتھ پنجاب ڈاکٹر جمال ناصر کی سعودی سفیرسے ملاقات

Oct 10, 2023

راولپنڈی (جنرل رپورٹر)وزیر پرائمری ہیلتھ پنجاب ڈاکٹر جمال ناصر نے پاکستان میں تعینات سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی سے ملاقات کی۔ اس موقع پر صحت کے شعبے میں تعاون اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ڈاکٹر جمال ناصر نے کہا کہ پاکستان کے ڈاکٹر لائق اورمحنتی ہیں، سعودی عرب ان کی خدمات سے استفادہ کر سکتا ہے سعودی عرب پاکستانی نرسوں اور پیرا میڈیکل سٹاف کی خدمات بھی حاصل کر سکتا ہے حکومت پنجاب نے بیرون ملک ملازمت کے لئے سینئر نرسوں کا چھٹی حاصل کرنا نہایت آسان کر دیا ہے اور اب ان کی بیرون ملک رخصت کی درخواست پر فیصلہ چار دن کے اندر کردیا جاتا ہے وزیر پرائمری ہیلتھ نے کہا کہ عرب ممالک میں ملازمت حاصل کرنے والے طبی عملے کے لئے عربی زبان کے کورسز شروع کرنے کا جائزہ لیا جا سکتا ہے انہوں نے کہا کہ سعودی عرب پاکستانی لیبر کے علاوہ انجینئرنگ، آئی ٹی اور دیگر مختلف شعبوں کے پروفیشنلز کی خدمات سے بھی حاصل کر سکتا ہے سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی کی طرف سے دونوں ملکوں کے درمیان دیرینہ تعلقات مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع سے فائدہ اٹھانے کیلئے تیار ہے۔

مزیدخبریں