اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت)سی ای او چئیرمین زونگ مسٹر ہوو جونلی نے آج پی ٹی اے ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے چیئرمین پی ٹی اے میجر جنرل(ریٹائرڈ ) حفیظ الرحمان سے ملاقات کی،دونوں فریقین کی جانب سے رابطوں کی توسیع اور زونگ کے مستقبل کے منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ پاکستان کی ڈیجیٹل تبدیلی کے تناظر میں کاوشوں کا عمل مزید بڑھانے کے لئے باہمی تعاون پر اتفاق بھی کیا گیا ۔