اسلام آباد (خبرنگار)مسلم لیگ ن کے رہنما برجیس طاہر نے آزادکشمیر کی لیگی قیادت سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ نوازشریف کی وطن واپسی ملکی سیاسی تاریخ کا بڑا پروگرام ہوگا پورے ملک آزادکشمیر گلگت بلتستان سے لاکھوں افراد اپنے محبوب قائد کا استقبال کرینگے مسلم لیگ ن کی تاریخ کا اب تک کا سب سے بڑا پروگرام انشااللہ 21 اکتوبر کو ہوگا مریم نواز کی قیادت میں پورا پاکستان اس وقت نوازشریف کے استقبال کے لیے تیار ہے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوے شرکا کی سہولت کے لیے انتظامات کیے جارہے ہیں سابق وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر نے کہا کہ نوازشریف کی وطن واپسی پاکستان اور کشمیریوں کے لیے نئے دور کا آغاز ہے نوازشریف کشمیریوں کے محسن ہیں 21 اکتوبر کو آزادکشمیر کے ہر گاوں محلے اور وارڈ سے لوگ لاہور پہنچیں گے۔ آزادکشمیر کے لوگوں میں قائد مسلم لیگ ن کے استقبال کے لیے زبردست جوش و خروش ہے۔