جنرل ہسپتال ‘ مریضوں سے پیسے بٹورنے کے الزام میں 2ملازم معطل، انکوائری کمیٹی تشکیل

لاہور( خصوصی نامہ نگار ) اپرنسپل پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ پروفیسر ڈاکٹر محمد الفرید ظفر نے میڈیا پر نشر ہونے والی لاہور جنرل ہسپتال کے ملازمین کے خلاف خبر کا سخت نوٹس لے لیا۔ اس سلسلے میں ہسپتال انتظامیہ نے فوری طور پر ناصرعلی اور مسعود احمد کو ملازمت سے معطل کرنے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیاہے۔ جبکہ پرنسپل پروفیسر الفرید ظفر نے الٹراساو¿نڈ میں مریضوں سے پیسے بٹورنے کے الزام سے متعلق شکایت کی تحقیقات کیلئے اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل دے دی۔ پروفیسر قمر اشفاق احمد کی سربراہی میں قائم کی جانے والی کمیٹی کے ارکان میں ڈاکٹر محمد شبیر، ڈاکٹر لیلیٰ شفیق اور ڈاکٹر جاوید ممتاز شامل ہیں۔ دریں اثناء لاہور جنرل ہسپتال میں دونوں سی ٹی سکین مشینیں فنکشنل ہیں اور ایمرجنسی میں روزانہ تقریباً100مریضوں کے مفت سکین ہو رہے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...