فیروزوالہ: محکمہ صحت کے اہلکاروں کا چھاپے مارکر بھاری رشوت لینے کا انکشاف

 فیروز والہ( نامہ نگار) محکمہ صحت کے اہلکاروں کے ڈسٹرکٹ شیخوپورہ کے متعدد صنعتی اداروں میں اعلیٰ آفیسرز بن کر چھاپے مارنے اور صنعتی اداروں کے مالکان سے بھاری رشوت لینے کا انکشاف ہوا ہے۔ سی ای او ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر قاضی امان اللہ نے اس بارے میں شکایت ملنے پر سینٹری سپروائیزر فدا حسین کو فوری طور پر معطل کر دیا ہے اور اس کو شوکاز نوٹس بھی جاری کر دیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن