لاہور(نامہ نگار)ہنجروال کے علاقے منصورہ، رشید سٹریٹ میں یوسف نامی شخص نے اپنے سسرال کے گھر میں گھس کر اپنی بیوی نسیم کو سر میں گولی مار کر قتل کر دیا اور موقع سے فرار ہو گیاہے۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کرفرانزک ٹیم کی مدد سے شواہد اکٹھے کئے اور نعش قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کیلئے مردہ خانے منتقل کر کے تفتیش شروع کردی ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولہ نے خاوند سے خلع لینے کیلئے عدالت میں کیس دائر کر رکھا تھا ۔مقتولہ 2 بیٹے اورایک بیٹی کی ماں تھی۔