لاہور(نامہ نگار)ڈی آئی جی آپریشنز سید علی ناصر رضوی نے کہا ہے کہ جرائم پیشہ عناصر کیخلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری ہیں۔گزشتہ9ماہ میں ڈکیتی و چوری کی وارداتوں میں ملوث1299گینگز کے3023ممبران کو گرفتار کر کے ا±ن کے قبضہ سے37کروڑ09لاکھ روپے سے زائد مالیت کا لوٹا ہوا مال برآمد کیا ہے۔ناجائز اسلحہ کے خلاف گرینڈ آپریشن کے دوران7313ملزمان گرفتار کئے۔ملزمان کے قبضہ سے 84 کلاشنکوف، 449رائفلز،294 بندوقیں،6289 ریوالوروپسٹلزاور70ہزار817گولیاں برآمد کی گئیں۔صوبائی دارلحکومت کو ڈرگ فری سٹی بنانے کیلئے منشیات فروشوں کے خلاف بھی موثر کارروائیاں عمل میں لائی گئیں۔ 8207 منشیات فروشوں کے قبضہ سے 33 کلو 357 گرام ہیروئن، 5092کلو698گرام چرس،44کلو462گرام آئس،230کلو گرام افیون اور132354شراب کی بوتلیں بھی برآمد کیں گئیں۔ لاہور پولیس آپریشنز ونگ نے اشتہاری و عدالتی مفروروں کے خلاف بھی موثر کارروائیاں عمل میں لائیں۔مختلف کارروائیوں کے دوران7933اشتہاری مجرمان جبکہ 27137عدالتی مفروران حراست میں لئے گئے۔ قمار بازی میں ملوث 4580 ملزمان گرفتارکر کے داو¿ پر لگی2کروڑ24لاکھ49 ہزار روپے سے زائد رقم برآمد کی گئی۔ ون ویلنگ میں ملوث2855،پتنگ بازی 4692، گداگری میں ملوث 4961 ملزمان گرفتار کئے گئے۔پرائس کنٹرول ایکٹ کی خلاف ورزی پر2179،کرایہ داری 9156 جبکہ لاو¿ڈسپیکرایکٹ کے تحت2370مقدمات درج کئے گئے۔