لاہور(خصوصی نامہ نگار) عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت یونٹ ٹاو¿ن شپ لاہور کے زیراہتمام تحفظ ختم نبوت کانفرنس آرائیں چوک ٹاو¿ن شپ لاہور میں مجلس تحفظ ختم نبوت لاہور کے نائب امیر پیرمیاں محمدرضوان نفیس کی صدارت میں ہوئی۔ کانفرنس میں عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت لاہور کے امیر شیخ الحدیث مولانا مفتی محمد حسن، مرکزی سیکرٹری طلاعات مولانا عزیز الرحمن ثانی، معروف بریلوی عالم دین مولانا خواجہ غلام دستگیر، ترجمان مسلک اہلحدیث علامہ شفیق الرحمن، مبلغ ختم نبوت لاہور مولانا عبدالنعیم، طاہر منہاس ایڈوو کیٹ، سیکرٹری جنرل ٹاو¿ن شپ مولانا محمدمہتاب، مولانا پروفیسر مفتی محمد نوید لاہوری، نعت خواں مولانا محمدعمران نقشبندی ودیگر نے شرکت کی۔ مقررین نے کہا ختم نبوت کی حفاظت ہی دنیا اور آخرت میں کامیابی کا سب سے بڑا وظیفہ ہے۔عقیدہ ختم نبوت کی حساسیت کا اندازہ یوں لگا لیں کہ دور نبوی سے آج تک اس معاملے پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا گیا۔ پوری امت کو عقیدہ ختم نبوت اور ناموس رسالت کے تحفظ کےلثے یک جان ہو کر جد و جہد کرنا ہوگی۔