لاہور(لیڈی رپورٹر)پنجاب بھر سے اساتذہ و سرکاری ملازمین آج 10اکتوبر کوحکومتی ملازمین کش پالیسیوں کے خلاف آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس پنجاب کے زیر اہتمام دن 11بجے دھرنے کا آغاز کرینگے۔ دھرنے کے انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ۔پنجاب ٹیچرز یونین کے مرکزی صدر چوہدری محمد سرفراز، رانا لیاقت علی،امتیاز طاہر، نادیہ جمشید،جام صادق، رانا انوار و دیگر نے کہا ہے کہ دھرنا مطالبات تسلیم ہونے تک جاری رہے گا اگر انتظامیہ نے پر امن احتجاج میں رکاوٹ یا رخنہ اندازی کی کوشش کی تو پنجاب بھر کی شاہراہیں بند کر دی جائیں گی۔ملازمین نگران حکومت کی طرف سے لیو انکیشمنٹ میں کمی، سالانہ ترقی کی بندش، پنشن و گریجویٹی میں کمی ، ملازمت کی مستقلی نہ ہونے، تعلیمی اداروں کی این جی اوز کو حوالگی و اڈاپشن ، کی وجہ سے اساتذہ س اور سرکاری ملازمین سراپا احتجاج ہیں۔
پنجاب کے اساتذہ‘ سرکاری ملازمین آج حکومتی پالیسیوں کےخلاف دھرنا دینگے
Oct 10, 2023