لاہور (خصوصی نامہ نگار)سپیکر پنجاب اسمبلی محمد سبطین خان نے فلسطینیوں کے حق میں اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے کہا کہ پوری مسلم امہ کو فلسطین کے ساتھ سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی طرح کھڑے ہونا چاہیے، بیت المقدس ہمارا قبلہ اوّل ہے، اسے یہودیوں کے تسلط سے آزاد کروانا ہمارا فرض ہے ۔ فلسطین کے مجاہدین نے اللہ اکبر کے نعروں سے اسرائیل کے گھمنڈ کو خاک میں ملایا ہے۔ اقوام متحدہ مشرق وسطی میں قیام امن کے لیے اپنا فرض پورا کرتے ہوئے 1967 کی قراردادوں پر عمل درآمد کروائے۔