الخدمت فاونڈیشن کا فلسطینی بھائیوں کےلئے 10 کروڑ روپے میڈیکل ریلیف کا اعلان

لاہور( خصوصی نامہ نگار ) الخدمت فاونڈیشن نے 10کروڑ روپے سے فلسطین کے مصیبت زدگان کےلئے میڈیکل ریلیف کا اعلان کر دیا۔گزشتہ روز فلسطین کی موجودہ صورتحال پر الخدمت فاو¿نڈیشن کا ہنگامی اجلاس ہوا جس میں صدر ڈاکٹر حفیظ الرحمن، نائب صدر محمد عبد الشکور اور سیکرٹری جنرل سید وقاص جعفری سمیت دیگر ذمہ داران شریک ہوئے۔ڈاکٹر حفیظ الرحمٰن نے غزہ میں ہونےوالے جانی و مالی نقصان پر گہرے دکھ کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا غزہ میں ہزاروں زخمیوں کو طبی امداد کی اشد ضرورت ہے۔ الخدمت فاو¿نڈیشن نے ابتدائی طور پر 10 کروڑ روپے کا میڈیکل ریلیف فنڈ قائم کیا ہے جو ترک رفاعی اداروں کے تعاون سے متاثرہ علاقوں میں پہنچایا جائےگا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...