لاہور(لیڈی رپورٹر)پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب کیلئے وضع کردہ آن لائن کالج ایڈمیشن سسٹم کے تحت پنجاب کے سرکاری کالجوں میں بیچلرز کیلئے 33 ہزارجبکہ ایسوسی ایٹ ڈگری پروگراموں میں داخلوں کیلئے5ہزار سے زائد درخواستیں وصول ہو چکی ہیں۔ بیچلرز اِن انگلش کیلئے سب سے زیادہ 6 ہزار درخواستیں موصول ہوئیں جبکہ کمپیوٹر سائنس کیلئے 39 سو ،آئی ٹی کیلئے 38سو‘کیمسٹری کیلئے اڑھائی ہزار ‘زووالوجی کیلئے 16سو سے زائد درخواستیں موصول ہوئیں۔ سسٹم سے طلبا کو اپنے ہی شہروں میں آن لائن درخواست جمع کرانے کی سہولت حاصل ہوئی۔طلبا پورٹل سے سرکاری کالجز کے پراسپیکٹس بھی مفت ڈاو¿ن لوڈ کر سکتے ہیں اور داخلے سے متعلق تفصیلات کیلئے ہیلپ لائن پر بھی کال کرسکتے ہیں۔
سرکاری کالجز میں بیچلرز اورایسوسی ایٹ ڈگری کیلئے 38ہزار درخواستیں وصول
Oct 10, 2023