جاری منصوبوں کی جلد تکمیل کیلئے اضافی نفری اور مشینری لگائی جائے، محمدعلی رندھاوا

Oct 10, 2023

لاہور(خبرنگار)کمشنرلاہور و ڈی جی ایل ڈی اے محمد علی رندھاوا نے رات گئے شہر میں جاری میگا ترقیاتی منصوبوں کا دورہ کیا۔کمشنر لاہور و ڈی جی محمد علی رندھاوا نے زیر تعمیر شاہدرہ فلائی اوورز منصوبے اور نواز شریف انٹرچینج بیدیاں انڈرپاس کا دورہ کیا۔قبل ازیں کمشنر و ڈی جی ایل ڈی اے نے بند روڈ پر جاری کنٹرولڈ ایکسس کوریڈور کا بھی دور کیا۔چیف انجینئر ایل ڈی اے اسرار سعید، کنٹریکٹر اور سائٹ پر موجود پراجیکٹ ٹیم نے بریفنگ دی۔کمشنرلاہور و ڈی جی ایل ڈی اے نے منصوبوں کا تفصیلی جائزہ لیا۔انہوں نے افسران کو ہدایت کی کہ انڈرپاس کے تعمیراتی کاموں میں مزید تیزی لانے کےلئے اضافی نفری و مشینری فوری لگائی جائے۔ انڈرپاس کے بیڈ، والز، بیرل سمیت پہلوو¿ں پر بیک وقت کام جاری رکھا جائے۔ کمشنر و ڈی جی ایل ڈی اے نے کہا کہ منصوبے کی تکمیل تک ایک لمحہ کی سستی برداشت نہیں کی جائے گی۔

مزیدخبریں