غزہ پر ہر نئی بمباری کے بدلے ایک اسرائیلی قیدی کو قتل کردیں گے: القسام بریگیڈ

تحریک حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز نے اعلان کیا ہے کہ وہ بغیر کسی وارننگ کے شہریوں کے گھروں پر اسرائیلی بمباری کے بدلے میں ایک اسرائیلی شہری قیدی کو پھانسی دینا شروع کر دیں گے۔شہید عزالدین القسام بریگیڈز کے ترجمان ابو عبیدہ نے کہا کہ ہم اعلان کرتے ہیں کہ ہمارے ان لوگوں کو نشانہ بنایا جائے گا جو بغیر کسی وارننگ کے اپنے گھروں میں محفوظ ہیں تو ہمارے دشمن کے ایک یرغمال شہری کو پھانسی دے کر اس کا بدلہ چکایا جائے گا۔ اس کی ویڈیو بھی جاری کی جائے گی۔ ابو عبیدہ نے مزید کہا کہ گیند اب سے اسرائیل کے کورٹ میں ہے ۔ ہم دنیا کے سامنے اس کا ذمہ دار اسرائیل کو ٹھہراتے ہیں۔القسام بریگیڈز نے اتوار کو اعلان کیا تھا کہ اس کے پاس تقریباً 100 اسرائیلی قیدی موجود ہیں۔ تحریک اسلامی جہاد نے اپنے سیکرٹری جنرل زیاد النخالہ کے ذریعے اعلان کیا کہ تحریک نے 30 اسرائیلیوں کو حراست میں لے رکھا ہے۔

ای پیپر دی نیشن